29 نومبر، 2026، 3:06 PM

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہے گی، ترکیہ

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہے گی، ترکیہ

ترک وزارتِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اس بات پر زور دیا ہے کہ انقرہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینی عوام کے جائز مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے اتوار کے روز فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم فلسطین کے دوست اور برادر عوام کے ساتھ ساتھ ان کے جائز اور مقدس نصب العین کی حمایت میں ہمیشہ کھڑے رہیں گے، یہاں تک کہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آ جائے۔

News ID 1943209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha